رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ ایت اللہ کاظم صدیقی، بین الاقوامی غدیر فاونڈیشن کے جنرل سکریٹری اور مینجینگ ڈائریکٹر اور بعض خیرین نے گارڈین کونسل کے رکن نے آیت الله جنتی سے ملاقات و گفتگو کی ۔
آیت الله جنتی نے انہیں خوش امدید کے بعد ایام ذی الحجہ ، ماہ دعائے عرفہ ، عید الاضحی اور عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اس ماہ کی برکتوں سے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے اور خدا سے توسل کرنا چاہئے کیوں کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے سب کا سب خدا کا عطا کردہ ہے لہذا خدا سے ہمارا رابطہ اچھا رہا تو مسائل حل ہوجائیں گے وگرنہ نقصان اٹھائیں گے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم کی متعدد آیتیں انفاق کی تاکید کرتی ہیں کہا: قران کریم نے انسانوں کو اللہ کی راہ میں انفاق کی دعوت دی ہے، کیوں کہ اس راہ میں جو کچھ بھی دیا جائے گا اس کے کئی گنا دنیا میں آخرت میں عطا ہوگا ۔
گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارے ملک میں امام حضرت علی علیه السلام ہرگز مظلوم واقع نہ ہوں کہا: الحمد لله ایران کی عوام اهل بیت علیهم السلام کی عاشق و دوستدار عوام ہے ، جہاں بھی اهل بیت علیهم السلام کے آثار ہیں انہوں نے پوری سخاوت کے ساتھ اس جگہ کی مدد کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ایرانی عوام حضرت علی علیہ السلام کی عاشق ہے اور یہ مملکت امیرالمؤمنین علی علیه السلام کا گھر ہے ، بین الاقوامی غدیر فاونڈیشن کہ جس کی حضرت آیت الله خزعلی نے بنیاد رکھی ہے پروردگار عالم انہیں امیرالمؤمنین علی علیه السلام کے ساتھ محشور کرے ، اپ نے اس مرکز کو خیرین کی مدد سے بہت اچھی طرح ملک اور بیرون ملک ادارہ کیا ہے ۔
آیت الله جنتی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی غدیر فاونڈیشن، خیرین اور اس کے ذمہ داروں کی کوششوں کے زیر سایہ ایک اہم اور طاقتور مرکز بن چکا ہے کہا: موجودہ اقتصادی مشکلات و حالات اور دشمن کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود خیرین کی مدد سے یہ مرکز اپنی سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھے گا ۔
گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے آخر میں بین الاقوامی غدیر فاونڈیشن میں استحکام لانے کے حوالے سے آیت الله صدیقی کی کوششوں کو سراہا اور کہا: انشاء الله اس راہ میں امداد کی کوشش کروں گا تاکہ محشر میں حضرت علی علیه السلام سرخرو رہوں ۔/۹۸۸/ ن